اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سینٹ کا اجلاس منگل، 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔