راولپنڈی(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے مذاکرات سے متعلق اپنی ہی پارٹی رہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی، پارٹی کی لیڈر شپ سے کہتا ہوں اب ہماری وہ حیثیت نہیں رہی۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں، با نی پی ٹی آئی جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریگا۔