• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کی متنازع ویڈیوز پر سہیل سمیر نے کیا کہا؟

سہیل سمیر اور حرا مانی— فائل فوٹو
سہیل سمیر اور حرا مانی— فائل فوٹو

پاکستانی معروف ماڈل و اداکار سہیل سمیر نے ساتھی اداکارہ حرا مانی کی وائرل اور متنازع ویڈیوز پر اظہارِ خیال پیش کر دیا۔

سہیل سمیر کا شمار ملک کے باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے تاہم اداکار اپنی نجی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنا پسند کرتے ہیں، ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل ’راہگزر‘ میں اپنی اداکاری پر داد وصول کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ حرا مانی بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

حرا مانی ناصرف اپنی عمدہ اداکاری بلکہ وائرل ویڈیوز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتی ہیں، حال ہی میں اسی حوالے سے سہیل سمیر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کی۔

انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کام کے تجربے پر بھی بات کی اور کہا کہ حرا مانی کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ رہا ہے، یہ میرا حرا کے ساتھ دوسرا پراجیکٹ ہے، اس سے قبل ہم ڈرامہ سیریل ڈائن میں اکٹھے کام کر چکے ہیں اور اب ڈرامہ سیریل راہگزر کر رہے ہیں۔

اداکار نے حرا مانی کی وائرل و متنازع ویڈیوز کے حوالے سے کہا کہ حرا بہت زندہ دل، خوش مزاج اور معاون فنکارہ ہیں، میرا خیال ہے کہ وہ خود کو خبروں میں رکھنا جانتی ہیں، انہیں معلوم ہے کہ کس طرح خود کو خبروں میں رکھا جائے اور اپنی شخصیت کو کس طرح پیش کیا جائے۔

سہیل سمیر نے یہ بھی کہا کہ حرا مانی مثبت توانائی سے بھرپور ہیں اور میں ہمیشہ ان سے بہت کچھ سیکھتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید