• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج باجپائی نے اپنی نئی فلم کی ٹیم کیخلاف ایف آئی آر پر خاموشی توڑ دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے گھوس خور پنڈت کی ٹیم اور اس کے ہدایتکار نیرج پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی اور کہا کہ یہ کسی کمیونٹی کے خلاف بیان نہیں۔ 

 یاد رہے کہ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے 2026 کے لیے اپنی ویب سیریز اور فلموں کی فہرست کے اعلان کے بعد گھوس خور پنڈت پر جذبات مجروح ہونے کے الزام میں اس کی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ 

ہدایتکار نیرج پانڈے کے بعد اب اس کے مرکزی اداکار منوج باجپائی نے بھی اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

نیرج پانڈے کے بیان کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے منوج باجپائی نے لکھا کہ میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا، میں ان جذبات اور خدشات کا احترام کرتا ہوں جو لوگوں نے شیئر کیے ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ جب آپ کسی ایسی چیز کا حصہ ہوں جو کچھ لوگوں کو تکلیف پہنچائے تو یہ آپ کو رک کر سننے پر مجبور کرتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے تھے۔ بطور ایک اداکار میں کسی فلم میں اپنے کردار اور اس کہانی کے ذریعے داخل ہوتا ہوں جسے میں ادا کر رہا ہوتا ہوں۔ میرے لیے یہ ایک ایسے غلط آدمی کے کردار اور اس سے آگاہی کو پیش کرنا تھا نہ کہ کسی بھی کمیونٹی کے بارے میں کوئی بیان دینے کے لیے تھا۔

57 سالہ منوج واجپائی نے کہا نیرج پانڈے کا کام کرنے کا انداز ہمیشہ احتیاط  پر مبنی ہوتا ہے، جبکہ میرا انکے ساتھ کام کا تجربہ یہ ہے کہ میں نے انھیں ہمیشہ مستقل سنجیدگی اور ذمہ داری سے کام کرتے دیکھا ہے۔

اسکی تشہیری مواد کو ہٹا لینا اس بات کی علامت ہے کہ معاملے کو کتنی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ جو اس سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے کہ انکے تحفظات پر غور کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید