• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے متروکہ وقف املاک بورڈ چیئر مین کے عہدہ پر تقرری کیلئے اہل اور موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔عہدہ 5مئی 2023سے خا لی ، تقرری کریڈاکیس میں کنٹریکٹ پر تین سال کیلئے کی جا ئے گی گزشتہ برس تقرری کیلئے کیا گیا پراسیس وفاقی کا بینہ نے منسوخ کردیا تھا،عہدہ خالی ہونے سے کیسز التوا کا شکار درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ4مئی مقرر، یاد رہے کہ یہ عہدہ سابق چیئر مین حبیب الرحمن گیلانی کے مستعفی ہونے کے بعد5مئی 2023سے خالی ہے۔ سلیکشن بورڈ نے23اپریل2024کو23انٹرویوز کئے، تین امیدواروں کا انتخاب کرکے منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ کو بھیجاتھا ۔پینل ریٹائرڈ بریگیڈئر ممتاز اقبال ۔ ریٹائرڈ سیکرٹری حبیب الر حمن گیلانی اور ریٹا ئرڈ سیکرٹری اعجاز احمدپر مشتمل تھا۔انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں کا بینہ نے پراسیس منسوخ کردیا اور ہدایت کہ چیئر مین متروکہ موقف املاک بورڈ کی تقرری کا پراسیس دوبارہ شروع کیا جا ئے۔ کابینہ کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے اب یہ پراسیس دو بارہ شروع کردیا ہے۔ ریگو لر چیئر مین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے جائیدادوں کے کیسز کے فیصلے طویل عرصہ سے زیر التوا ہیں۔ ادھر امیدوار کی اہلیت کیلئے مقررہ معیار کے مطابق وہ پاکستان کا شہری ہو،کسی عدالت سے ڈ یفالٹر قرار نہ دیا گیا ہو۔اسے کسی اخلا قی جرم میں سزا نہ ملی ہو ۔کم از کم ماسٹرز ڈگری ہولڈر ، ڈسپلن بزنس ایڈ منسٹریشن ، لا ء ، پبلک ایڈ منسٹریشن ،اکنامکس ،انجئرنگ یا سوشل سائنسز ہو۔ سرکاری یا کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرنے کاکم از کم 20سال کاتجربہ ہو۔ کم از کم 3سال بطور ایم ڈی یا سی ای او یا چیئرمین فرائض انجام دیے ہوں۔ اس امیدوار کوترجیح دی جا ئے گی جو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فرائض متعلق تجربہ رکھتا ہو۔چیئر مین کی تقرری ابتدائی طور پر تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی جا ئے گی تاہم پر فارمنس ایو یلو ایشن کمیٹی کی سفارش پر دوسال کی توسیع کی جا سکے گی۔ تنخواہ اور مراعات گورنمنٹ اسکیل کے گریڈ 21کے مساوی یا ایم پی ون اسکیل کے مساوی دی جائیں گی۔امیدوار کی کم از کم عمر42سال اور زیادہ سے زیادہ 62سال ہو۔

اہم خبریں سے مزید