• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے نام پر فساد برپا کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ غزہ کے نام پر فساد برپا کر نیکی کوشش کی جارہی ہے تمام گروہوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کسی کو غزہ کے نام پر دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے۔فوڈ چینز پاکستا نیوں نے خرید یں، جہاں پچیس ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں ، ایک بھی یہودی نہیں ، واقعات میں بیرونی ہاتھ ہو سکتاہے یکجہتی کے نام پر کاروبار بند کرانیوالوں کو معاف نہیں کرینگے جو کوئی بھی یکجہتی کے نام پر کاروبار بند کرے گا اسے معاف نہیں کیاجائے گا۔”پنجاب ثقافت دیہاڑ“ کا شاندار اختتام ، آرٹ،ورثہ کی ترقی کا مشن جاری ر ہیگا، اس ملک میں کوئی بھی دہشت گرد یا شدت پسند گروہ کسی بھی کاروبار کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ ،حملوں میں نشانہ بھی پاکستانی شہری ہی بنے ،ان واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے، پچیس ہزار پاکستانی بے روزگار ہو گئے تو پاکستان کی معیشت اور شناخت کو شدید نقصان پہنچے گا، ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا پنجاب بھر میں 149 شرپسندوں کو گرفتار کر کے 14مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جن میں شیخوپورہ،ساہیوال، ملتان اور بہاولپور کے لوگ شامل ہیں۔ ، ان واقعات کے نتیجہ میں ایک شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں ۔ اوچھے ہتھکنڈوں کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا ۔ انھوں نے کہاکھیل داس پر سندھ میں پورا پلان کرکے حملہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید