• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پارٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ

معظم بٹ ایڈووکیٹ - فوٹو: فائل
معظم بٹ ایڈووکیٹ - فوٹو: فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پارٹی کو سہارا دیا اس کو نکال دیا۔ 

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شیر افضل بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا انتظار کریں۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو رد کیا ہے۔

معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو احتساب کمیٹی کا ممبر بنایا تھا، جنید اکبر کو کمیٹی سے کیسے ہٹایا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیٹی کے رولز ریگولیشن نہیں بنے، جس کمیٹی کا سربراہ نہ ہو وہ تحیقیقات کیا کرے گی؟

قومی خبریں سے مزید