پیپلز پارٹی ہے خفا ن لیگ سے
ایسا نہ ہو کہ ٹوٹ کے رہ جائے اتحاد
نہروں کے مسئلے کا ضروری ہے تصفیہ
نہریں رواں ہوئیں تو نہ بہہ جائے اتحاد
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبر کی تردید کردی۔
پاکستانی سنیما کی مشہور و معروف ہارر فلم ’دیمک‘ کو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے، فلم کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025ء میں باضابطہ طور پر مدعو کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کےد وران احتجاج کیوں کیا؟ نعرے کیوں لگائے؟ تقریر میں رکاوٹ کیوں کھڑی کی؟
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کہتے ہیں حکومت 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت کا اعلان کردے۔
روس کے سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر تیرہ سال کی سزا سنادی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 3 ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہو گا۔
تحریک انصاف کے گرفتار سینئر رہنماؤں نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔ خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پاکستان کے نوجوان اسکوا ش پلیئرز نے کوریا میں شروع ہونے والی 32 ویں ایشین جونیئر اسکوا ش چیمپئن شپ کے پہلے روز زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 میں سے 9 میچز میں کامیابی حاصل کر لی، مختلف ایج گروپس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
محکمۂ تعلیم سندھ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کثیر المقاصد اہم قومی ادارہ ہے۔
برطانیہ میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور کینٹ کا علاقے ایسٹ مالنگ میں درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد معیشت کو استحکام کو طرف لے جانا ہے۔