کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں، وہ بدھ کو یہاں پولیو مہم کے دوسرے دن بھی کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے تھے، جس میں یونی سیف کے نمائندے سعود کھوسو ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ساتھ تھے، کمشنر نے کے ایم سی ڈسپنری آصف آباد کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ اس ڈسپنسری کو اچھی حالت میں تبدیل کرنے کے لئے محکمہ صحت اور کے ایم سی سے رابطہ کریں۔