• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سے کرن بلوچ کی ملاقات‘ خواتین کے مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کی سیا سی صورتحال اور خواتین ونگ کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرن بلوچ نے صوبے میں اصلاحات اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اتر رہی ہے اورمختصر عرصے میں بڑے پیمانے پر عوام کے مسائل حل کئے گئے، خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تاریخی اقدامات کئے گئے جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں خواتین کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے پی پی خواتین ونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ سے مزید