• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے میں چار بار چکن کھانے سے نظام ہضم کے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ ایک ہفتے میں چار بار چکن (مرغی کا گوشت) کھانے سے گیسٹرو انٹیسٹینل (معدے اور آنتوں) کینسر سے موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

جبکہ یہ خطرہ اتنی ہی مقدار میں سرخ گوشت کھانے سے زیادہ ہوسکتا ہے۔

چکن دنیا بھر میں نہایت ہی مقبول گوشت ہے اور عام طور پر اسے ارزاں اور باآسانی ملنے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

جبکہ اسے اکثر سرخ گوشت کے مقابلے میں صحت کےلیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ بہت ساری تحقیق میں آنتوں بالخصوص اسکے آخری حصے میں ہونے والے کینسر کا تعلق سرخ گوشت سے جوڑا جاتا ہے۔ 

کینسر ریسرچ یو کے کے مطابق  21 فیصد باؤل (آنت کا آخری حصہ) اور تین فیصد تمام کینسر کی وجہ سرخ یا پروسیسڈ گوشت کو قرار دیا جاتا ہے۔ 

لیکن اب اطالوی محققین نے ایک نئی تحقیق میں پولٹری کے محفوظ ہونے پر سوال اٹھایا ہے، حالانکہ انھیں ابھی تک اس حوالے سے صحت کے لیے خطرات کی بالکل درست وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

صحت سے مزید