• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھ ٹیمیں ہونے سے فائدہ ہوگا، پی سی بی کو ریونیو ملے گا، معین خان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں آٹھ ٹیمیں ہونے سے فائدہ ہوگا، پی سی بی کو ریونیو ملے گا، پلیئرز کا پول بھی بڑھے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ کل کراچی کنگز کے خلاف اچھا میچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حسن نواز اچھا نوجوان کرکٹر ہے وہ سیکھ رہا ہے، عثمان طارق کی وجہ سے ٹیم کے بولنگ کمبی نیشن پر فرق پڑا ہے۔ 

تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کا فائدہ ہے، ٹیمیں سینئر اور جونیئر سے بنتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید