• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ سندھ طاس معاہدہ معطلی کیخلاف آج مظاہرے کریگی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ملتان حافظ ابو الحسن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی ضامنوں کی نگرانی میں قائم ہونے والا ایسا معاہدہ ہے جس نے تین جنگوں کے باوجود دونوں ممالک کو پانی کے مسئلے پر کسی بڑے تصادم سے بچائے رکھا، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اس معاہدے کی معطلی دراصل پاکستان کی زراعت، معیشت، اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازش ہے بھارت کا یہ عمل واٹر وار کی ابتدا ہے، جو جنوبی ایشیا کو ایک نئے محاذ پر لا کھڑا کر سکتا ہے۔
ملتان سے مزید