• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی تعمیراتی کمپنی وفد کی وزیر بحری امور سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کے 6 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے بحری امورجنید انوار چوہدری سے ملاقات کی ، چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی اہداف حصول میں معاون بننے کیلئے سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔ ملاقات میں بحری ڈھانچے کی ترقی، خاص طور پر ہائی وے کی تعمیر اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔وفاقی وزیر نے چین کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جنہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری سیاحت، لاجسٹکس، بندرگاہوں کی ترقی اور بلیو اکانومی میں جدید سرمایہ کاری ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان بندرگاہوں کی ترقی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید