• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز، جانی ڈیپ، شاہ رخ خان سے زیادہ دولت مند یہ کامیڈین کون؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کے دولت مند ترین کامیڈین ارب پتی ہیں حالانکہ انکی صرف ایک فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی۔ لیکن اسکے باوجود وہ ہالی ووڈ کے اداکاروں ٹام کروز، جانی ڈیپ اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ دولت مند ہیں۔ 

وہ ٹام کروز اور ڈیوائن جانسن کی مجموعی دولت سے زیادہ دولت رکھتے ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈی (ناظرین کے سامنے اسٹیج پر پرفارمنس) ایک منافع بخش کیریئر ہے، لیکن کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ کتنا منافع بخش ہے۔ 

تاہم اس مزاحیہ اداکار کو جو شہرت اسٹیج پرفارمنس نے دی وہ اسے سپر اسٹار کے مقام تک پہنچانے کے لیے کافی تھی اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ یہ ایک دولت کامیڈین بن گئے، یہاں تک کہ دنیا کے اعلیٰ ترین فلمی ستاروں سے بھی زیادہ دولت مند ہو گئے۔ 

جی ہاں یہ کوئی اور نہیں امریکی تخلیق کار و اداکار جیری سینفیلڈ ہیں، 70 سالہ جیری واحد ارب پتی کامیڈین ہیں۔ 

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فوربس میگزین کے مطابق جیری سینفیلڈ کی دولت 1.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، جو انھیں ہالی ووڈ کا دولت مند شخص بناتا ہے۔ 

فوربس کے مطابق ان کی دولت سنڈیکیشن سے ہونے والی آمدنی میں سے انہیں ملنے والے شیئر اور ٹورننگ، فلمز و دیگر پروجیکٹ سے حاصل ہوتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید