• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت فرانس سے مزید 26 رافیل طیار ے خریدے گا

ڈسالٹ رافیل ایم—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ڈسالٹ رافیل ایم—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت اپنی بحریہ کےلیے آج 63 کروڑ ہندوستانی روپے کے بدلے 26 رافیل طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی ساختہ رافیل ایم طیارے اب بھارتی بحریہ کا بھی حصہ بنیں  گے۔ رافیل ایم طیارے رافیل طیاروں کا نیول ورژن ہیں جو اس وقت صرف فرانسیسی نیوی میں زیرِ استعمال ہیں۔

بھارتی بحریہ نئی خصوصی بحری ورژن والے رافیل طیاروں سے پرانے مگ-29 کے کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو اس سے قبل بھارتی بحریہ میں شامل دونوں طیارہ بردار جہازوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا جارہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نئے شامل کیے جانے والے رافیل ایم طیاروں میں بھارتی ساختہ فضا سے فضا میں مارکرنے والے آسترا میزائل کی تنصیب میں مدد بھی فراہم کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید