• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، پاک بھارت کشیدگی، شدید مندی کا رجحان، 1405 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی، سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ میںشدید مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں1405پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 15ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہی،69.71 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 204ارب 40کروڑ79لاکھ روپے گھٹ گئی کاروباری حجم10.00فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد مالیاتی اداروں کی منتخب سیکٹرز میں خریداری سے ایک موقع پر 100انڈیکس1189پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تاہم بعد ازاں اچانک اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباو بڑھ گیا جس سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس1602پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ13ہزار پوائنٹس پر آگیا، تاہم اختتام پر اس اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 1405.45پوائنٹس کی کمی سے 115469.35 پوائنٹس سے کم ہو کر 114063.90پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 529.01 پوائنٹس کی کمی سے 35033.68 پوائنٹس ہو گیا۔

بزنس سے مزید