• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ آپ کو صرف استعمال کرتے ہیں، شہرت ملنے کے بعد مڑ کر بھی نہیں دیکھتے، مریم نور


پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مریم نور نے شوبز انڈسٹری کی جھوٹی دوستیوں کا پردہ چاک کر دیا۔

 مریم نور نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، شادی اور شوبز کی دنیا کے مخصوص طبقے پر کھل کر بات کی۔

مریم نور نے کہا کہ انڈسٹری میں دوستیاں اصلی نہیں ہوتیں، جب تک آپ کسی کے ساتھ ایک ہی سطح پر کام کر رہے ہوں، تب تک وہ آپ کے دوست رہیں گے، لیکن جیسے ہی انہیں کوئی بڑا پروجیکٹ ملے گا، وہ آپ سے منہ موڑ لیں گے کیونکہ اب انہیں اعلیٰ درجے کے دوست درکار ہوتے ہیں۔

مریم نے مزید کہا کہ میڈیا میں زیادہ تر لوگ آپ کو صرف استعمال کرتے ہیں، جنہیں میں نے خود کام دلوایا، وہ شہرت ملنے کے بعد مڑ کر بھی نہیں دیکھتے۔ 

انہوں نے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب لوگ آپ کو استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو بھی اُنہیں استعمال کرنا سیکھنا چاہیے، اس انڈسٹری میں جذباتی ہونا خطرناک ہے، میں خود جذباتی ہوئی اور اس کا نقصان اٹھایا۔

مریم نور نے شوہر اسماعیل بٹ اور بیٹے نائل کا ذکر بھی محبت سے کیا۔ اداکارہ اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید