• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر مبین کا انڈسٹری کی دوستیوں پر عدم اعتماد

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے انڈسٹری کی دوستیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

دنانیر مبین ایک وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، انہوں نے انڈسٹری کی دوستیوں کے بارے میں اپنی واضح رائے کا اظہار کیا ہے۔

دنانیر مبین ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں، وہ ان دنوں ڈرامہ سیریل میم سے محبت میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

دنانیر مبین انڈسٹری کے مختلف ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں اور اپنے ساتھی فنکاروں کی کامیابیوں کو سپورٹ کرتی ہیں۔

وہ ہانیہ عامر، یشمہ گل اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں لیکن انڈسٹری کی دوستیوں پر یقین نہیں رکھتیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں زیادہ انڈسٹری میں ملوث ہونے پر یقین نہیں رکھتی، جب میں نے شروعات کیں تو بہت بے تکلف تھی لیکن اب میں زیادہ محتاط ہو چکی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں صرف مثبت توانائی کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اور اپنے قریبی لوگوں، اپنی فیملی اور بچپن کے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہوں، مجھے ہر جگہ جانے کے بجائے اپنے اصل لوگوں کے ساتھ رہنا پسند ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید