پراگ (اے پی پی) جمہوریہ چیک کے ٹینس پلیئر جیری ویسلے فٹنس مسائل کی وجہ سے ریو اولمپکس سے دستبردار ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سینے کے درد میں مبتلا ہیں اس لئے ریو اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں دس دن درکار ہوں گے جبکہ ریو اولمپکس کا آغاز 5 اگست سے ہوجائے گا اس لئے انہوں نے گیمز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔