• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر پریتی زنٹا سیخ پا، معذرت بھی لرلی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا فین کے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر سیخ پا ہوگئیں۔

پریتی زنٹا نے حالیہ دنوں میں ایک سوال پر ناراضی کا اظہار کیا، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے جا رہی ہیں؟ تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے وضاحت بھی دی اور معذرت بھی کی۔

یہ سارا واقعہ ایک "Ask Me Anything" سیشن کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیش آیا۔

ایک صارف نے اُن سے پوچھا کہ کیا آپ بی جے پی میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

اس پر پریتی نے سخت انداز میں جواب دیا کہ یہی مسئلہ ہے سوشل میڈیا پر لوگوں کے ساتھ، ہر کوئی بہت جلدی فیصلہ سنا دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی مندر یا مہاکمبھ جانا اور اپنے مذہب و شناخت پر فخر کرنا یہ سیاست میں شامل ہونے کی علامت نہیں، میں ایک بھارتی ہونے پر فخر کرتی ہوں اور جو لوگ بیرون ملک رہتے ہیں، وہ اپنے وطن کی قدر زیادہ سمجھتے ہیں۔

بعد ازاں، جب سوال کرنے والے صارف نے وضاحت دی کہ اس کا مقصد صرف تجسس تھا، تو پریتی نے اپنا لہجہ نرم کرتے ہوئے معذرت کی اور دل کو چھو لینے والی بات کہی۔

انہوں نے کہا، "معذرت اگر میرا جواب سخت لگا، سچ کہوں تو مجھے اس سوال سے کوفت ہو گئی ہے، ماں بننے اور بیرونِ ملک رہنے کے بعد میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ میرے بچے اپنی جڑوں اور مذہب سے جڑے رہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بچوں کو ہندو مذہب کے مطابق پالیں گے۔

انہوں نے مزید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سادہ سی خوشی ہے جو اپنے بچوں کو اپنی ثقافت سکھانے کےلیے ہے جو مجھے ہر وقت سیاست سے جوڑ دی جاتی ہے اور مجھے بار بار اپنی شناخت کا جواز دینا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ پریتی زنٹا ناصرف سوشل میڈیا پر متحرک ہو رہی ہیں بلکہ فلمی دنیا میں بھی واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ 7 سال کے وقفے کے بعد وہ راجکمار سنتوشی کی فلم لاہور 1947 میں جلوہ گر ہوں گی، جس میں سنی دیول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی پروڈکشن عامر خان نے سنبھالی ہے، جبکہ شبانہ اعظمی اور علی فضل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید