• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری فنڈز غصب کرنے کے سوال پر پریتی زنٹا کا جواب

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے خلاف ٹرولنگ اور سرکاری فنڈز غصب کرنے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انکے خلاف کسی بھی بینک کے قرض کے حوالے سے کوئی بھی خبر جھوٹی اور جعلی ہے۔ 

50 سالہ پریتی زنٹا نے یہ بات اس وقت کہی جب اے ایم اے سیشن (مجھ سے کچھ بھی پوچھیں سیشن) کے دوران ایک ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف نے پوچھا کہ وہ اب تک اپنے کتنے لون معاف کروا چکی ہیں۔ 

واضح رہے کہ فروری میں ریاست کیرالہ کی کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا کہ پریتی زنٹا نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک سیاسی جماعت کو دیا تھا تاکہ اپنا 18 کروڑ روپے کا قرضہ معاف کروایا جاسکے۔

پریتی زنٹا نے اس الزام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرض ایک عشرے سے زیادہ عرصے قبل واپس لوٹا چکی ہیں۔ 

سیشن کے دوران مذکورہ بالا صارف نے جب یہ کہا کہ وہ عوامی پیسہ استعمال کرتے ہوئے اسے غلطی کیوں محسوس نہیں کرتیں تو پریتی نے اپنے ردعمل میں کہا:

آپ جیسے وہ تمام لوگ جو جھوٹی خبروں پر انحصار کرتے اور اسے سچ سمجھتے ہیں، انکے لیے عرض ہے آخری بار آپ نے میرے بارے میں کسی بینک قرض پر مبنی خبر پڑھی ہے، اٹھارہ کروڑ، ڈیڑھ کروڑ یا کوئی بھی کروڑ کی خبر، یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں۔ 

امید ہے کہ آپ کے ذہن میں اب اس حوالے سے کوئی شک نہیں رہے گا۔ انھوں نے کہا میڈیا نے کیسے اس غلط خبر کو لیا میں نہیں جانتی لیکن مجھے یقین ہے کہ اس میں غلط رپورٹنگ کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید