• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم "ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار کے ذریعے ملی ہے، فلم کو بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کے لیے یہ چوتھی نامزدگی ہے، 2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔

علی نقوی کا کہنا ہے کہ ایمی ایوارڈ کے لیے ایک بار پھر نامزد ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید