• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10: شاداب خان آج کا میچ نہیں کھیلیں گے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان گروئن انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج کا میچ نہں کھیلیں گے۔ 

اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا، اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید