امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ماہ کے وسط میں دورۂ سعودی عرب پر جانے والے ہیں۔
واشنگٹن سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔
خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی صدر سیاسی اور معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ 13 مئی سے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔