• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری مرتبہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونےکا ارادہ نہیں: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا تیسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار بننے کا ارادہ نہیں ہے۔

واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ تیسری مدت کے لیے صدارت کی دوڑ میں شامل ہونےکا ارادہ نہیں رکھتا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے صدر ٹرمپ ازراہِ مذاق تیسری اور چوتھی مدت کے لیے بھی صدر بننے کا بیان دے چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ امریکی آئین میں دوسری عالمگیر جنگ کے بعد کی جانے والی 22 ویں ترمیم کے مطابق کوئی امریکی صدر دو مرتبہ صدر رہنے کے بعد تیسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار نہیں بن سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید