اسرائیل کے مصروف ترین بن گوریان ایئر پورٹ کو یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل کے گرنے کے بعد بند کردیا گیا۔
اسرائیلی فوجی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتایا ہے کہ اس وقت تک کسی شہری کے مرنے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق میزائل پارکنگ ایریا میں گرا۔