• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ، 3 فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر 600 فٹ گہری کھائی میں جاگری —فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر 600 فٹ گہری کھائی میں جاگری —فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر 600 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق  یہ حادثہ بیٹری چشمہ کے قریب پیش آیا، جب ایک فوجی ٹرک جموں سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا۔ 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امدادی ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا، تاہم جب تک وہ جائے حادثہ پر پہنچے، تینوں فوجی ہلاک ہو چکے تھے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سُجیت کمار اور مان بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید