• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں بم دھماکے کا منصوبہ ناکام، 2 افراد گرفتار

لیڈی گاگا گزشتہ ریو ڈی جینرو میں اپنے کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتی نظر آ رہی ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
لیڈی گاگا گزشتہ ریو ڈی جینرو میں اپنے کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتی نظر آ رہی ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جنوبی امریکی ملک برازیل کی پولیس نے امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے تاریخی کنسرٹ میں بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم حملے کا منصوبہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے اور نوجوانوں میں شدت پسندی پھیلانے والے گروپ نے بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں گروپ کے سربراہ سمیت 2 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

حکام کے مطابق مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد اور کاک ٹیلز سے دھماکے کرنے کے لیے کنسرٹ میں شریک لوگوں کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔

مشتبہ افراد نے سوشل میڈیا پر خود کو بطور گاگا گلوبل فین گروپ ارکان کے طور پر متعارف کرایا ہوا تھا۔

مشتبہ افراد کے خلاف وزارتِ سائبر آپریشن کی رپورٹ اور انٹیلی جنس اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ریوڈی جنیرو کے ساحل پر لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید