لداخ کے علاقے لیہہ میں بھارتی آرمی کے کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی۔
اس موقع پر بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کر کے دوڑ گئے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سامنے آنے والی تصویر میں بھارتی آرمی کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی فوجی اپنے کیمپ میں لگی آگ کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں لگا سکے۔