پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے اپنے بھتیجے سلطان کی سالگرہ میں شرکت کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
گزشتہ روز اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی گئیں جس میں انہیں اپنے بیٹے کی سالگرہ مناتے دیکھا گیا۔
ان تصاویر میں علیزے سلطان، ان کی قریبی دوست کرن اشفاق، فیملی اور سابقہ نند حمیمہ ملک کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔
علیزے سلطان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ایک طویل نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کی چھٹی سالگرہ منائی ہے۔
پوسٹ میں انفلوئنسر نے اپنی قریبی دوست (اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ) کرن اشفاق کا شکریہ بھی ادا کیا۔
علیزے سطان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
صارفین کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ علیزے سلطان ایک بہترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر ان کی پھپو کو بھی مدعو کیا ہے۔
جہاں انفلوئنسر علیزے سلطان کے اخلاق کی تعریفیں ہو رہی ہیں وہیں اداکارہ حمیمہ ملک کو بھی اپنے بھتیجے کی سالگرہ میں شرکت کرنے پر سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ فیروز خان نے 2018ء میں علیزے سلطان سے شادی کی تھی، 2022ء میں اس جوڑے میں طویل علیحدگی کے بعد طلاق ہو گئی تھی جس کی وجہ اداکار کی سابقہ اہلیہ پر گھریلو تشدد بتاتی ہیں۔
علیزے اور فیروز کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں، یہ دونوں شخصیات اپنے بچوں کی مشترکہ پرورش کر رہی ہیں۔
فیروز خان گزشتہ سال دوسری شادی کر چکے ہیں، اداکار نے دوسری شادی اپنی ذہنی امراض کی ڈاکٹر زینب سے کی ہے۔