7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شروع ہونے والا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ اس کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کی جانب سے غزہ میں زمینی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
غزہ میں زمینی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کےلیے ہزاروں ریزرو اسرائیلی فوجیوں کو طلب کیا جا چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ سٹی پر تازہ بمباری کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے، ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 بچے بھی شہید ہوئے۔
جبالیہ اور بیت لاحیہ میں بھی حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی کواڈ کاپٹر سے ریسکیو ورکرز پر فائرنگ کے سبب پچیس افراد کو ملبے سے نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں شروع نہ کی جاسکیں۔
رپورٹس کے مطابق دواؤں اور خوراک سمیت 9 ہفتوں سے غزہ میں ہر طرح کے سامان کا داخلہ بند ہے اور بھوک و پیاس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔