• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترامیم ناقابل قبول ہیں: صدر لاہور چیمبر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کے بعد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بھی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو ذر شاد نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ابو ذر شاد نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترامیم ناقابل قبول ہیں، سیکشن 138 (3 اے) کاروباری طبقے کی اپیل کے حق پر ڈاکہ ہے۔

صدر لاہور چیمبر کا کہنا ہے کہ سیکشن 140 (6اے) کے تحت نوٹس کے بغیر اکاؤنٹ منجمد کرنا قبول نہیں، سیکشن 175 سی سے کاروباری آزادی متاثر ہو گی۔

صدر لاہور چیمبر ابو ذر شاد نے مزید کہا کہ کاروباری حضرات مجرم ہیں؟ دفاتر میں ایف بی آر اہلکار تعینات کیوں ہوں گے؟ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف اداروں کو ضبطی اور معائنہ کے اختیارات دینا خطرناک قدم ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید