• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا موجودہ طویل العمر انسان 116 برس کی عمر میں انتقال کرگیا

جنوبی افریقا میں دنیا کا طویل العمر انسان 116 برس کی عمر میں انتقال کرگیا ہے۔ اس شخص کے اہلِ خانہ نے کا کہنا ہے کہ وہ اسپینش فلو سے بھی نبرد آزما ہوچکا ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے طویل العمر انسان 112 سال کے برطانوی باب ویٹن ہیں۔

تاہم جنوبی افریقی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فریڈی بلوم نامی یہ شخص 8 مئی 1904 کو پیدا ہوئے تھے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فریڈی بلوم کا پورا خاندان اسپینش فلو کے باعث ہلاک ہوگیا تھا، جبکہ وہ اس سے زندہ بچ جانے والے واحد شخص تھے۔

فریڈی بلوم کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے واقع نہیں ہوئی۔

تازہ ترین