• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء کا مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت امن و امان کےلیے کسی شخص کو 90 روز کےلیے تحویل میں لیا جاسکے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو اختیارات تفویض ہوں گے جبکہ سیکریٹری داخلہ پنجاب صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ کسی شخص کی 3 ماہ سے زیادہ حفاظتی تحویل کی اجازت صوبائی ریویو بورڈ دے گا۔

یہ ریویو بورڈ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تشکیل دیں گے۔

صوبائی ریویو بورڈ کے سربراہ اور 2 ممبران ہائی کورٹ کے موجودہ یا سابق جج ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید