• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورازم پولیس کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع زیرغور

پشاور(وقائع نگار)کمانڈنٹ ٹورازم پولیس عمر خان نے کہاہے کہ ٹورازم پولیس کے نوجوان صوبے کے سیاحتی مقامات پر بھر پور اندازمیں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی خدمات کو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔ٹورازم پولیس کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جلد ہی ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس روم میں ٹورازم پولیس کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی ٹورازم پولیس عصمت آراء، اسسٹنٹ ڈائریکٹرپولیس نعمان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذیشان احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹورازم پولیس محمد شہزاداور دیگر موجود تھے۔ کمانڈنٹ ٹورازم پولیس عمر خان نے کہا کہ ٹورازم پولیس سیاحتی مقامات پر احسن طریقے سے سیاحوں کی خدمت کررہی ہے۔ ٹورازم پولیس کو پیٹرولنگ کیلئے فیول خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی فراہم کریگی جبکہ ان کانسٹیبلان کو درپیش تمام مسائل کا ازالہ کرینگے۔ٹورازم پولیس نئے سیاحتی سیزن کیلئے اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائے اور ناران، سوات، چترال، کیلاش، نتھیاگلی سمیت تمام سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی میں موجود سیاحوں کے مسائل کو اسی صورت نہ صرف حل کریں بلکہ ان کے بہترین اندا ز میں خوش آمدید کہیں۔ ٹورازم پولیس سیاحتی مقامات پر خیبرپختونخوا کا چہرہ ہیں جس سے صوبہ کا مثبت چہرہ نہ صرف دنیا کو جائے گا بلکہ سیاح بغیر کسی خوف کے ان سیاحتی مقامات کا رخ کرینگے۔ سیزن میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش ہونے سے نہ صرف ٹریفک مسائل بڑھ جاتے ہیں بلکہ سڑکوں کی بندش اور ہوٹل و ریسٹورنٹس پر سیاحوں کا رش بڑھنے سے مختلف مسائل کا سیاحوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے