• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ زراعت کی کارروائی، جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات برآمد، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ زراعت بہاولپور کے شعبہ پیسٹ وارننگ کی جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف بڑی کارروائیاں، بہاولپور میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں جعلی اور ملاوٹی زرعی زہریں برآمد کر لی گئیں، ڈی جی پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول اور شعبہ پیسٹ وارننگ بہاولپور کے افسران احمد نوید احسن اور شاہد حسین کی نگرانی میں پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محمد صفدر (ڈی ڈی اے پی پی یزمان) نے دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران کل 145.5 لیٹر جعلی زرعی زہریں برآمد کیں جن کی مجموعی مالیت4لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 
ملتان سے مزید