امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترکیہ میں روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر میری موجودگی سے جانیں بچتی ہیں تو اس ملاقات میں ضرور جاؤں گا، پیوٹن چاہتے ہیں کہ میں ترکیہ میں ملاقات کے دوران موجود رہوں۔
مغربی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے ترکیہ میں جمعرات کو بات چیت میں ذاتی طور پر شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ادھر دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ صرف صدر پیوٹن سے بات چیت ممکن ہے کسی روسی نمائندے سے نہیں۔