• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کا امکان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے انتخابات کےلیے 20 مئی کی تاریخ دی ہے۔ فیفا اور اے ایف سی کے آبزرورز نے بھی انتخابی عمل کی نگرانی کےلیے پاکستان آنا ہے۔

فیفا اور اے ایف سی کے 5 رکنی وفد کو لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث پی ایف ایف انتخابی شیڈول میں 5 سے 10 روز کی تاخیر کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کے صدر کےلیے حافظ ذکاء اللّٰہ، محسن گیلانی اور طحہٰ علی زئی امیدوار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید