• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ پاکستان، بنگلادیشی ٹیم کو گرین سگنل مل گیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کےلیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو حکومت سے گرین سگنل مل گیا۔ 

بی سی بی آفیشل کے مطابق بنگلادیشی حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، ابھی حکومت کی طرف سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ 

بی سی بی حکام کے مطابق تحریری اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔ 

واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔ جس کےلیے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

پی ایس ایل کی وجہ سے سیریز میں رد و بدل کیا جائے گا۔ سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے لاہور میں کرانے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ لاجسٹک کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید