• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدیجہ کا نمبر ون آل راؤنڈر رہنے کا عالمی ریکارڈ جھوٹ نکلا

لندن (جنگ نیوز) بھارتی آل راؤنڈر رویندر جدیجہ کے مسلسل 1150 دن عالمی نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر رہنے کے جھوٹے دعوے کا پول برطانوی ویب سائٹ نے کھول دیا ۔ بھارتی شائقین نے اپنی کم علمی کی بنا پر مسلسل 1150 دن ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بنے رہنے کا عالمی ریکارڈ ان کے نام کردیا تھا جو بھارتیوں کے کئی دعووں کی طرح فرضی ہی نکلا۔ اعداد و شمار کے مطابق جدیجہ 2017 میں پہلی بار صرف دو ہفتے کیلئے نمبر ون بنے۔ 2022 میں انہیں پھر یہ اعزاز ملا تاہم جلد ہی ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے انہیں پچھاڑ دیا ۔ مارچ 2022 کے آخر میں جدیجہ نے دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کی لیکن یہ مسلسل 1150 دن نہیں بنتے۔
اسپورٹس سے مزید