• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی وادی لیپہ پہنچ گئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے وادی لیپہ پہنچ گئے اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ انہوں نے لیپہ کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوانوں سے ملاقات بھی کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں وادی لیپہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ جیسے آپ لوگوںنے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسپورٹس سے مزید