کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نےچھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے پیر کو پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کامیچ پنک ربن مہم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی اسٹیڈیم میچ کے دوران گلابی رنگ نظر آئے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ خصوصی گلابی کٹس میں میدان میں اترے گی ۔کراچی کنگز اور میچ آفیشلز گلابی کیپ پہنیں گےکھلاڑی، آفیشلز اور کمنٹیٹرز گلابی ربن لگائیں گےہر ٹکٹ کیساتھ کینسرسے متعلق مفت اسکریننگ کی جائے گی۔