کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فارم کو واپس لانے کی کوشش ہی کر سکتا ہوں، بال کم ہی اچھے ہوتے ہیں، میں اپنی غلطی سے ہی زیادہ آؤٹ ہوتا ہوں، کبھی بیس یا چالیس رنز سے بھی فارم واپس آجاتی ہے، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پریکٹس ہمیشہ پلاننگ کرکےکرتاہوں، نیا یا پرانا طریقہ ہو لیکن مقصد میرا رنز کرنا ہوتاہے، ان سے سوال کیا گیا کہ کیا سلیکٹرز نے ڈراپ ہونےکےبعد کچھ پلان دیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کسی پلان کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔