کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل پیر سے چا ر مقامات پرشروع ہوں گے ۔ تین روزہ میچوں میں ایبٹ آباد میں کنگسمین کا مقابلہ مِٹ سلوشنز ، راولپنڈی میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا مقابلہ ریلوے ، لاہور میں پی اے ایف کا مقابلہ ونگ 999 اسپورٹس جبکہ شیخوپورہ میں ساحر ایسوسی ایٹس کا مقابلہ غنی انسٹی ٹیوٹ سے ہوگا۔ گروپ اے میں کنگسمین اور ونگ 999 اسپورٹس پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ گروپ بی میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز پہلے اور غنی انسٹی ٹیوٹ دوسرے، گروپ سی میں پاکستان ایئر فورس پہلے اور مِٹ سلوشنز دوسرے ، گروپ ڈی میں ساحر ایسوسی ایٹس اور ریلوے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر رہیں ۔