رفح (اے ایف پی) اطالوی ارکان پارلیمنٹ نے غزہ کے ساتھ مصر کی رفح سرحدی گزرگاہ کے سامنے اتوار کے روز احتجاج کیا، ارکان پارلیمنٹ نے تباہ شدہ فلسطینی علاقے میں امداد کی رسائی اور جنگ کے خاتمے اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔یورپی پارلیمنٹ کی اطالوی رکن سیسیلیا اسٹراڈا نے اے ایف پی کو بتایا، "یورپ قتل عام کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہا ہے، کچھ بھی نہیں۔"گروپ - جس میں اطالوی پارلیمنٹ کے 11 ارکان، تین ایم ای پیز اور این جی اوز کے نمائندے شامل تھے - نے " نسل کشی فوری طور پر بند کرو"، "غیر قانونی قبضہ ختم کرو" اور "اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرو" کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔سٹراڈا نے کہا، "اسرائیل سے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی مکمل پابندی ہونی چاہیے اور غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارت بند ہونی چاہیے۔"مظاہرین نے غزہ کے بچوں کے ساتھ یکجہتی میں زمین پر کھلونے رکھے، جن کے بارے میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی امداد کی مکمل ناکہ بندی کے دو ماہ سے زیادہ عرصے میں انہیں " بھوک ، بیماری اور موت کے بڑھتے ہوئے خطرے" کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق، اکتوبر 2023میں اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں کم از کم 15,000 بچے شہید ہو چکے ہیں۔