• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 کی پلے آف ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی پلے آف ٹیمز کا فیصلہ ہو گیا۔

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹاپ فور میں پہنچ گئیں۔

راؤنڈ رابن لیگ کا آخری میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پہلاکوالی فائر بدھ کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاک بھارت سیز فائر کے بعد بحال ہونے والے پی ایس ایل کے میچز میں عوام کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ رات ہونے والے میچ میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی لاہور قلندرز کی دعوت پر اسٹیڈیم پہنچیں۔

لاہور قلندرز کی شرٹ پہنے نیٹلی بیکر نے ماحول کو خوب انجوائے کیا اور میچ کے اختتام تک اسٹیڈیم میں رہیں۔

بعدازاں انہوں نے کھلاڑیوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید