• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کا داخلی سیکیورٹی کے سربراہ کی معزولی کا حکم کالعدم قرار دے دیا

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کا داخلی سیکیورٹی کے سربراہ کی معزولی کا حکم کالعدم قرار دے دیا، شاباک کے سربراہ کی معزولی کے باعث نیتن یاہو حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی عدالت نے شاباک کے سربراہ رونین بار کی معزولی کو غیر قانونی قرار دیا۔

شاباک کے سربراہ کی معزولی کے باعث نیتن یاہو حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، رونین بار کا تقرر 2021 میں ہوا تھا اور 2026 تک اپنے منصب پر فائز رہنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رونین بار پر میڈیا پر حساس معلومات ظاہر کرنے کا الزام لگا کر برطرف کر دیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ نیتن یاہو کو رونین بار کی برطرفی کے فیصلے سے الگ رہنا چاہیے تھا، کیونکہ ان کے قریبی ساتھی قطر گیٹ اور خفیہ دستاویزات لیک کے مقدمات کی زد میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید