• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے، بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی: شکیب الحسن

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے اب میچز بڑے اہم ہیں، کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے، بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز سے میچ بہت اہم ہے، جیتنا ہی اس وقت ہمارا ٹارگٹ ہے، اُن کی ٹیم کے تمام کھلاڑی متحرک اور پُرجوش ہیں، انہیں اگلے میچز کی اہمیت کا اندازہ ہے۔

شکیب الحسن نے کہا کہ لاہور قلندرز کو جوائن کیے ابھی چند روز ہوئے ہیں پہلا میچ اچھا رہا تھا پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے جیت بہت ضروری تھی۔

 شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی پی ایس ایل کھیل چکا ہوں اور ہمیشہ اچھا رہا ہے،  میں جب بھی پی ایس ایل میں آیا یہاں تجربہ اچھا رہا ہے، پی ایس ایل دس برسوں میں پہلے سے بہت بڑی ہوئی ہے، میں نے بہتری ہوتے دیکھی ہے۔ 

پاکستان بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سابق بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اچھی سیریز ہو گی، پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں میں کئی ایک نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، نوجوان کرکٹرز اچھا کھیلنے کے لیے بیتاب ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید