• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: جام کمال کا ایکسپو اوساکا میں پاکستانی اسٹال کا معائنہ، ٹوکیو میں کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال آئندہ ہفتے جاپان کا اہم دورہ کریں گے۔

اس دوران وہ 27 مئی کو اوساکا میں جاری عالمی نمائش ایکسپو 2025 میں پاکستانی پویلین کا معائنہ کریں گے، جہاں پاکستان کی ثقافت، صنعت و تجارت، دستکاری اور برآمدی مصنوعات کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

جام کمال کا یہ دورہ ناصرف پاکستان کی اقتصادی سفارتکاری کا اہم حصّہ ہے بلکہ اس سے پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی تعاون کو نئی جہت ملنے کی امید ہے۔

وزیرِ تجارت 29 مئی کو پاکستانی سفارتخانے ٹوکیو میں پاکستانی و جاپانی کاروباری شخصیات سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ سرمایہ کاری، تجارتی مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔

اس اہم دورے کے انتظامات اور کاروباری ملاقاتوں کی تیاریوں میں ٹوکیو میں تعینات پاکستان کی کمرشل قونصلر مدیحہ علی نہایت فعال کردار ادا کر رہی ہیں، جو پاکستانی برآمدات کے فروغ اور جاپانی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کےلیے سرگرم ہیں۔

یہ دورہ پاکستانی برآمد کنندگان، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کےلیے جاپان میں نئی راہیں ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید